اُڈپی ، 4؍ جولائی (ایس او نیوز) ویک اینڈ کرفیو کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے بس آپریٹرس کو ہفتہ 3 جولائی اور اتوار 4 جولائی کو بسیں نہ چلانے کی واضح ہدایت دی تھی مگر ایسا لگتا ہے کہ خانگی اور کے ایس آر ٹی سی دونوں شعبوں کے ملازمین نے حکم عدولی کرتے ہوئے ہفتہ کو بسیں چلائیں۔ اگر چیکہ کچھ خانگی بسیں بعد ازاں صبح میں روک دی گئیں مگر گئی ایکسپریس بسیں اب بھی اپنے مقررہ شیڈول کے تحت چلائی جارہی ہیں۔ ڈی سی جگدیش کے احکامات کو کے ایس آر ٹی سی نے نظر انداز کردیا۔ منگلورو ، شیموگہ، آگومبے ، کارکلا اور کنداپور میں بسیں چلائی گئیں۔